پاکستان
کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے نام پر نسل کشی ہو رہی ہے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پارٹی دفتر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے گولڈ میڈلسٹ کو گولی مار دی گئی،اسٹریٹ کرائم کے نام پر ہماری نسل کشی ہورہی ہے،اسٹریٹ کرائم پورے ملک میں ہورہے ہیں مگر کہیں کوئی کسی کی جان نہیں لے رہا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ظلم کی انتہا ہوچکی ہے،تقا معین کو پہلے گولی ماری گئی پھر موٹر سائیکل چھینی گئی،50 سال سے کوٹہ سسٹم لگا کر تعلیم،روزگار کے دروازے بند کئے، نسل کشی کرنے کا پلان بنایا گیا،شہری کوٹہ 40،دیہی 60 فیصد ہے،شہری علاقوں کا کوٹہ چھین کر کسی اور کو دیدیا جاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اشرافیہ،حکومت کو آواز دے رہے ہیں خدارا ہم پر ظلم بند کیا جائے،کراچی میں جرائم بڑھتے جارہے ہیں،کہا جاتا ہے کراچی میں اسلحہ ختم کرکے امن قائم کردیا گیا،کراچی میں امن کہاں ہے،ہر کوئی ہتھیار لے کر دندناتا پھر رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ کیاہم خاموشی سے مرتے جائیں؟ ہم آج خود بولنے کی بجائے یہ تصاویر لے کر آئے ہیں،اداروں اور حکومت سے کہتا ہوں خدا کے واسطے کچھ کریں،امن قائم نہیں کرسکتے تو کراچی کے لوگوں کو ہتھیار رکھنےکالائسنس دیدیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ہم جہاں بیریئر لگاسکتے ہیں لگائیں گے،ہم ظلم کو اب مزید برداشت نہیں کرسکتے،کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے نام پر ہونے والی نسل کشی کو بند کیا جائے،حکومت سے مطالبہ ہے کراچی کو نسل کشی سے بچائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی