پاکستان
گولڈ کی قیمت 1600 روپے فی تولہ بڑھ گئی
ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا،فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا،فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا۔
دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے کی سطح پر پہنچ گئی،عالمی مارکیٹ میں 28 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2363 ڈالر کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔