Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر ساؤتھ افریقن خاندان سے 19 کروڑ کا سونا برآمد

Published

on

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر فیملی سے ساڑھے نو کلو سونا برآمد کرلیا، ایک مرد پانچ خواتین پر مشتمل پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقن خاندان کراچی سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ جارہا تھا۔

خفیہ اطلاع پر مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو مسافروں کے قبضے سے 19 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا، سونا زیورات اور سکوں کی شکل میں سامان میں چھپایا گیا تھا۔

خاندان ساؤتھ افریقن پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا، مسافروں کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین