پاکستان
عازمین حج کے لیے خوشخبری، گھر بیٹھے بائیو میٹرک کی سہولت متعارف
وفاقی وزیر مذہبی امورانیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر اسکیں گے۔ وزارت آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد کی پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران آئندہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئی نکات زیر بحث آئے۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اس سال وقت سے پہلے تمام امور کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے۔ وزارت آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی۔ اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے کئی منفرد اور مثالی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
سعودی سفیر جناب نواف سعید المالکی نے بہترین خدمات کی فراہمی پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تین ممالک میں پاکستان حج مشن کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مذہبی امور انیق احمد کی جانب سے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں۔ حجاج کرام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں پاکستانی وزارتِ مذہبی امور اور حج مشن کا کردار قابلِ تقلید ہے ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی