Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، ویزا پروسیسنگ کا وقت کم کردیا گیا

Published

on

کینیڈا جانے والوں کیلئے اچھی خبر ہے۔ کینیڈین حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پروسیسنگ ٹائم کم کردیا۔کینیڈین امیگریشن وزیر سین فریزر کا کہنا ہے کہ  پاکستانی شہری جو کینیڈین ویزے کیلئے اپلائی کرتے ہیں اب وہ 60 دنوں کے اندر اندر ہی اپنا ویزہ حاصل کر سکیں گے

کینیڈا کے وزیر امیگریشن نے کہا کہ پاکستانیوں کی مزید آسانی  کیلئے ویزہ پراسسنگ ٹائم 30 دن پر لانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔

کینیڈین امیگریشن منسٹر نے کہا کہ کینیڈا اسلام آباد میں ایک نئے پروسیسنگ سنٹر میں کی بہتری کے لیے بھی کام کر رہا ہے جس سے پاکستانیوں کو کینیڈا کے ویزے کیلئے مزید آسانی ہوگی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین