پاکستان
کم سن عبداللہ نوید کے فائٹر پائلٹ بننے کے خواب کو ایک دن کے لیے تعبیر مل گئی
تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا ایک ذہین بچے عبداللہ نوید فائٹر پائلٹ بننے کا خواب رکھتا ہے، پاک فضائیہ نے اس کے اس خواب کو ایک دن کی تعبیر دے دی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9ویں جماعت کے طالب علم، 16 سالہ عبداللہ نوید کے پائلٹ بننے کے خواب کو تعبیر دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ فائٹر پائلٹ بننے کا عبداللہ نوید کا خواب دراصل پاک فضائیہ کے ساتھ پوری پاکستانی نوجوان نسل کی روایتی وابستگی کا مظہر ہے۔پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا۔
میک اے وش فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے عبداللہ نوید نے پی اے ایف کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہیں ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل خالد محمود اور بیس کمانڈر ایئر کموڈور عاصم رانا نے اعزازی رینک لگائے۔ عبداللہ نوید کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں بٹھایا گیا اور بیس کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔
عبداللہ کے والدین اور میک اے وش فاؤنڈیشن کے منتظم اعلیٰ اشتیاق بیگ بھی عبداللہ نوید کے ساتھ تھے۔عبداللہ نے اس منفرد اور بے مثال تجربے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور سربراہ پاک فضائیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور پوری قوم کے ہمراہ عبداللہ نوید کی جلد صحت یابی اور انکے خواب کی تعبیر کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں