Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹرز کی آئی جی سندھ سے ملاقات، ہائی وے پر گاڑیوں کے اغوا، دیگر مشکلات سے آگاہ کیا

Published

on

سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر ملک شبر خان کی سربراہی میں آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار سے ملاقات ہوئی،

ترجمان سندھ گڈزٹرک ٹرالراونرز ایسوسی ایشن کے مطابق آئی جی سندھ سے ملاقات میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اعظم بٹ،انفارمیشن سیکرٹری امین بلوچ،ایگزیکٹوممبرعلی اصغر اور نبی اللہ شامل تھے،آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیرزاہدہ پروین،ایس ایس پی جامشورو ودیگرپولیس افسران کو بھی اس میٹنگ میں مدعو کیا تھا۔

سندھ گڈزٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گزشتہ روز ہائی وے پرگاڑیوں کے اغواء ہونےاور مال چوری ہونے کی وارداتوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا،جس پر آئی جی سندھ نے متعلقہ افسران کوسخت احکامات جاری کئےاوریقین دہانی کرائی گئی کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے وہ اپنا بھرپورکردار ادا کریں گےاور اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اس میٹنگ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے طریقہ کارکوڈرائیورحضرات کے لئے آسان بنانے کے لیے بھی سندھ یونین کے وفد نے آئی جی سندھ کو آگاہ کیا،جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ جلد ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سےطے میٹنگ میں معاملہ حل کروادیا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین