Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نئے قرض پروگرام اور بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کا اتفاق

Published

on

Efforts to roll over loans from friendly countries to approve the IMF loan program are accelerating

نئے قرض پروگرام پرآئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔آئی ایم ایف مشن  نے ملکی معیشت کیلئے  اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔نئے قرض پروگرام اور بجٹ کیلئے آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام میں اتفاق ہوگیا۔

مذاکرات میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کر لیے  گئے،ذرائع کےمطابق  آئندہ مالی سال کے دوران  حکومت اسٹیٹ بینک سے  قرض نہیں لے گی۔

مذاکرات میں بیرونی ادائیگیاں،ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ  بروقت کرنےکرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے،زرمبادلہ ذخائربہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز جاری کرنے کوحتمی شکل دی جائےگی۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو درآمدات اور غیرملکی ادائیگیوں پر بھی پابندی عائد نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دس سے بارہ روز تک جاری رہیں گے، پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج  حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے۔

مذاکرات میں وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ،  چیئرمین ایف بی آر  اورگورنراسٹیٹ بینک اور دیگر  شریک ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین