ٹاپ سٹوریز
چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف حکومتی اپیل، جلدی کس بات کی ہے؟ جسٹس اعجازالاحسن
سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں مقرر کیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت،،سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق ہائیکورٹ کو کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں مقرر کیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
شوگر ملز کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس 20 ستمبر کو مقرر ہے، سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو قیمتوں کے فرق کو عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کو چیلنج کیا گیا تھا،ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے مقررہ نرخ کو بھی معطل کردیا، 98 روپے فی کلو قیمت تھی اب شوگر ملیں 200 روپے فروخت کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت قیمت کے فرق کو تو رجسٹرار آفس میں جمع کروانے کا حکم دے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیس میں جلدی کس بات کی ہے ہائیکورٹ سن کر فیصلہ کردے گی۔ ہائیکورٹ کے عبوری حکم کے خلاف کیس ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں آیا،کیا ملز مالکان ملیں اٹھا کر بھاگ جائیں گے۔
ایڈیشنل اٹاعرنی جنرل نے بتایا کہ وقت گزرنے کے بعد ریکوری مشکل ہو جائے گی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ہائیکورٹ میں معاملہ 20 ستمبر کو مقرر ہے، ہائیکورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 30 روز میں فیصلہ کرے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی