خواتین

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی، نیا ڈریس کوڈ نافذ

Published

on

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لڑکیوں کے جینزپہننے پر پابندی لگا دی گئی، یونیورسٹی نے نیا ڈریس کوڈ نافذ کردیا۔۔۔انتظامیہ کا کہناہے کہ میل سٹوڈنٹس ڈریس پینٹ اور شرٹ پہنیں گے،انٹرمیڈیٹ کےتمام سٹوڈنٹس کے لیے یونیفارم لازمی قرار دے دی گئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کلاس رومز اور یونیورسٹی کی حدود میں آئی ڈی کارڈ لازمی پہنیں گے،ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ہوگا۔

طلبہ کو انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراضات اور تحفظات ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں ایسی ہدایات نہیں ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version