Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ کا الحمرا کلچرل کمپلیکس کا دورہ

Published

on

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے 25رکنی وفد نے الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔میوزم کے سٹاف نے وفد کو میوزیم میں آویزاں فن پارے دکھائے اور انہیں بریف کیا.

وفد نے اپنے دورہ الحمراء آرٹ میوزیم کو ثمر آور قرار دیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرہورآرٹس کونسل محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں آرٹ میوزیم ٗ نئی نسل کے آرٹسٹوں کے لئے نئی سوچ،نئے ولوے کا موجب ہے، ہمارا مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،فن پارے اعلی ٰ انسانی اقدار کو معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے،مصوری کاشعبہ معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہے۔

محمد سلیم ساگر نے کہا کہ نئی نسل کے مصوروں کوعالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے کام سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یہ پلیٹ فارم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہاہے۔یہ فن پارے آج الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں میں جو انسانی سوچ کو وسعت عطا کررہے ہیں۔عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں عبدالرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین،شاکرعلی،ایس صفدر،حنیف رامے،شمزا،احمد پرویز،کولن ڈیوڈاوراسلم کمال کے فن پارے میوزیم کی زینت ہیں۔ئی انجینئر،میر ی کترینا، کامل خان،ممتاز،انا مولیکا احمد،سعید اختر،زبیدہ آغا،خالد اقبال جیسے مستند مصور کاکام بھی اس میوزیم کا اثاثہ ہیں۔فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والوں کے پیش نظر الحمراء آرٹ میوزیم کا ورچوئل ٹور الحمرا کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین