Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تعلیم

پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار، روسی ماہر نے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا

Published

on

International seminar

پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام 17 مئی 2023 بروز بدھ ایک انٹرنیشنل سیمینار منعقد کروایا گیا جس کا موضوع "ماڈرن تکنیکس آف ایٹمک ایبسورپشن اسپیکٹرومیٹر، ایف ٹی آئی آر، این آئی آر اسپیکٹرومیٹر اور مرکری اینالائزر” تھا-

سیمینار کو پیش کرنے کے لئے مہمان خصوصی مسٹر آرکاڈی کوزنیٹسوف ریجنل ڈائریکٹر لیومیکس انڈسٹریز روس اور بن رشید کمپنی کو دعوت دی گئی جنہوں نے ان تمام سائنسی آلات اور ان میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے طلبا کو متعارف کروایا۔ اس کے علاوہ انہوں  نے فارمیسی اور ریسرچ میں استعمال ہونے والی مشینوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس تعلیمی سیمینار کا مقصد یونیورسٹیوں اور صنعتوں میں استعمال ہونے والےسائنسی آلات اور ان کی پیمائشی ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔  طلباء اور اساتذہ کو جدید آر اینڈ ڈی ٹیکنالوجی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فائنل ائیر اور پوسٹ گریجویٹ کے طلباء و طالبات نے سیمینار میں شرکت کر کے اس سے استفادہ کیا ۔

 

سیمینار میں پرنسپل پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا نے بھی طلباء و  طالبات  سے خطاب کیا۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور، شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار کے مہمان خصوصی مسٹر آرکاڈی کوزنیٹسوف ریجنل ڈائریکٹر لیومیکس انڈسٹریز روس، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا، ڈاکٹر عمران طارق، ڈاکٹر پرویز اختر شاہ، ڈاکٹر اعجاز علی اور دیگر ماہرین کا گروپ فوٹو

ان کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے سینئر اساتذہ کرام  نے بھی شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا، ڈاکٹر عمران طارق، ڈاکٹر پرویز اختر شاہ، ڈاکٹر مصباح سلطانہ،   پروفیسر ڈاکٹر فرقان ہاشمی،  پروفیسر ڈاکٹر امجد حسین، ڈاکٹر راحت شمیم اور ڈاکٹر اعجاز علی شامل ہیں.

سیمینار کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا نے مہمان خصوصی میں شیلڈز تقسیم کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین