Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کی وبا، ڈیڑھ ماہ میں15سو کیسز ،15 اموات

Published

on

خسرے کی وبا نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ لاہور میں ڈیڑھ ماہ کے دوران 450 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور مرض وبائی شکل اختیار کر گیا ہے۔

پنجاب میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں اور خسرے سے 15 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ڈیڑھ سال پہلے خسرہ کیخلاف مہم شروع ہوئی لیکن بڑھتا مرض اس مہم پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران بچوں کے خسرہ میں مبتلا ہونے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

لاہور میں خسرہ کے ساڑھے 4 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پنجاب بھر کے 24 اضلاع میں خسرہ کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسزاب تک رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبے بھرمیں خسرہ کی حالیہ وبا کے دوران15 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ڈیڑھ برس قبل خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی صوبے میں مہم چلائی گئی اور دعوی کیا گیا کہ تین برس تک بچوں کو خسرے سے بچاو میں مدد ملے گی تاہم ڈیڑھ سال بعد حالیہ سیزن میں خسرے کے وبائی شکل اختیار کرنے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین