Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان میں حکومت کی تشکیل پاکستانی عوام کا کام ہے، ہم فریق نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Published

on

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تشکیل پاکستان کا کام ہے ہم اس میں فریق نہیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان میٹ ملرسے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں دو بڑی سیاسی جماعتیں نئی حکومت بنا رہی ہیں، اور اب بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی کی خبریں آرہی ہیں۔ تو کیا آپ نئی حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں یا آپ سمجھتے ہیں کہ حکومت بنانے سے پہلے پہلے تحقیقات ہونی چاہیے؟

اس پر ترجمان نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکی پاکستان کا پراسس ہے جس کی قیادت پاکستانی کرتے ہیں۔ ہم اس میں فریق نہیں ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جس پر میں تبصرہ کروں۔ ہم ایک ایسی حکومت کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔ رپورٹ شدہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے حوالے سے، ہم ان تحقیقات کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم انہیں جلد سے جلد سمیٹتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان ایک پائپ لائن کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہا ہے جو ایران سے قدرتی گیس لے جائے گی، یہ اقدام ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ امریکہ نے ماضی میں اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ آپ کو اب بھی وہ خدشات ہیں؟

اس پر ترجمان نے کہا کہ اس کے لیے مجھے ہدایات لینی پڑیں گی جس کے بعد میں آپ کو جواب دے سکوں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین