Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ٹی از فنٹاسٹک، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 سال مکمل، دشمن آج بھی تاریخی ہزیمت نہیں بھولا

Published

on

27 فروری کا دن ملکی تاریخ کا اہم دن،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو پانچ سال مکمل ہو گئے،اس دن بھارتی حارجیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور دشمن کے پائلٹ ابھی نیندن کو گرفتار کیا گیا۔

پاک فوج اورفضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، یہ دن دنیا کو آج بھی یاد ہےجب ہمارے شاہینوں نے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی۔

27فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا۔ پاک فضائیہ کے دشمن کومنہ توڑ جواب کو “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کا نام دیا گیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔مختصر فضائی جھڑپ کے دوران 2 بھارتی طیارے مارگرائے،جوابی کاروائی کے دوران پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

“آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے ہیروز ونگ کمانڈرنعمان علی، پائلٹ حسن صدیقی کو پاکستانی ہمیشہ رکھیں گے۔

ابھی نیندن کا مگ 21 طیارہ سماہمنی سیکٹر کے گاؤں ہوڑا اور سندوڑہ میں گرا۔دوسرے طیارے ایس او 30 کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا ۔

بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرنے والے کیپٹن عرفان نے ابھی نندن کو مشتعل شہریوں سے بچا کرطبی امداد دی۔ اورفنٹاسٹک چائے پلائی۔ چائے پیتے ابھینندن نے کہا تھا، ٹی از فنٹاسٹک۔

سوشل میڈیا پرٹی ازفنٹاسٹک کا ہیش ٹیگ 36 گھنٹے زیرِ گردش رہا،پاک فوج کی روایت کے مطابق دشمن کے پائلٹ کا خیال رکھا اور60 گھنٹے میں اسے رہا کردیا گیا۔

کیپٹن عرفان جو کہ اب میجر بن چکے ہیں نےاپنی ٹیم کے ہمراہ ابھی نیندن کی گرفتاری اور شہریوں سے بچانے سے متعلق بتایا کہ سماہنی سیکٹر کے رہائشی پاکستانی شہری ابھی نیندن کو مار رہے تھے،ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرےلگارہے تھے۔۔ اگر وہ بروقت نہ پہنچتے تو شاید مشتعل شہری ابھی نندن کا کام تمام کردیتے۔

مودی سرکار کے 14 فروری کے پلوامہ خود کش حملے کے ڈرامہ سے کشیدگی کا آغاز ہوا تھا جس میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ بھارت نے ڈرامائی پس منظر بنا کر 26 فروری کو جعلی سرجیکل سٹرائیک کی۔ جس کا پاکستان نے 27 فروری کو بھر پور جواب دے کر دشمن سبق سکھایا۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. najlepsze escape roomy

    جولائی 5, 2024 at 6:16 شام

    Good post and straight to the point. I don’t know if this is actually the best place
    to ask but do you people have any ideea where to get some professional writers?

    Thanks in advance 🙂 Escape roomy lista

  2. JeanneJ

    جولائی 6, 2024 at 10:44 شام

    Very interesting subject, thanks for posting.!

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین