Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

حکومت مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے پہلے اسمبلی اجلاس نہ بلائے، سپیکر پنجاب اسمبلی

Published

on

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں لینا اب سنی اتحاد کونسل کا حق بنتا ہے۔

لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں سبطین خان نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب مخصوص نشستیں لینا سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کا حق بنتا ہے، حکومت کو مشورہ ہے کہ جلد بازی میں اجلاس نہ بلائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ شارٹ کٹ کے ذریعے اجلاس بلانا مناسب نہیں ہے، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا الیکشن متنازع بنانا ٹھیک نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی یہ متنازع رہے گا، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اجلاس بلائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین