Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گورنر پنجاب نے زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

Published

on

The country cannot afford repeated elections, Governor Punjab

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیرمہرعلی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے اٹک کیمپس کےمنصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کردی۔

چانسلر/گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے اٹک کیمپس کےبارے میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کیمپس کی تکمیل سے اٹک اور گرد و نواح کےطلبہ و طالبات کو اعلی اور جدید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔ ملک۔کی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا کلیدی کردار ہے۔دور دراز علاقوں میں اعلی تعلیم کی سہولیات دینا بہت اہم۔ہے۔
اجلاس میں پرو وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر محمد نعیم، سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن وقاص، گورنر سیکرٹریٹ سے پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری اکیڈیمکس عبدالرحمن۔شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز طارق محمود اور اٹک سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین