Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رہزنوں کے ہاتھوں موٹرسائیکل اور موبائل فون سے محروم ہونے والوں کو گورنر سندھ نیاموٹرسائیکل اور فون دیں گے

Published

on

کامران ٹیسوری  نے سندھ کے شہریوں کو خوشخبری سنادی ، اگر کسی کا موبائل یا موٹر سائیکل اکتوبر سے دسمبر  کے درمیان چھینا گیا ہے تو اس کو گورنر سندھ موٹر سائیکل اور موبائل دیں گے۔

گورنرسندھ  کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ کراچی کے جس شہری کا موٹر سائیکل یا موبائل اکتوبر سے دسمبر کے درمیان چھینا گیا اور وہ دوبارہ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا، تو گورنر ہاؤس رابطہ کرے، چوری شدہ اور چھینے گئے موٹرسائیکل اور موبائل فون کے بدلے موٹرسائیکل اور موبائل فون دیا جائیگا ، ابتدائی طور پر استعمال شدہ دو ہزار موٹرسائیکلیں دس سے پندرہ دنوں میں دی جائیں گی ۔

گورنر سندھ نے الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کادور چل رہا ہے رینجرز اور پولیس افسران سڑکوں پر نظر آئیں، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ منصوبہ بندی کریں ،گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ آئندہ رمضان میں ایک ملین لوگوں کو افطار کرایا جائیگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین