Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کردیں

سیکرٹری ہیلتھ کو معطل اور گرفتار نرس اور ڈاکٹروں کی فوری رہا کیا جائے

Published

on

خانیوال اور ساہیوال میں بچوں کی اموات کے بعد حکومتی کاروائیوں پر ڈاکٹر اشتعال میں آ گئے،جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں تمام سروسز بند پڑی ہیں آج پورے پنجاب میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور سروسز کو فوری بند کر رہے ہیں،سیکرٹری ہیلتھ کو معطل اور گرفتار نرس اور ڈاکٹروں کی فوری رہا کیا جائے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس مے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا،سیکرٹری سی این ڈبلیو اور سیکرٹری صحت کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا،وائے ڈی اے کے صدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے سارے نعرے غلط ثابت ہوئے ہیں آگر آپ مینڈیٹ لے کر آئے ہوتے تو آپ کو پرنسپل ،ڈاکٹر نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر شرمندگی ہوتی ، آپ نے اجلاس بلا کر ڈاکٹروں پر ملبہ ڈال دیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ خانیوال اور ساہیوال میں واقعات کو حکومت نے مس ہینڈل کیا،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کی ہتک کی گئی، سارا ملبہ پرنسپل ، ایم ایس پر ڈال دیا، ڈاکٹروں پر تشدد کیا گیا، چھ ڈاکٹر آئی سی یو میں پڑے ہیں،ہماری نرس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساہیوال میں آگ لگنے سے 11 بچے جان سے گئے اور خانیوال میں غیر معیاری ادویات لگنے سے 3 بچہ جاں بحق ہوئے تھے جس کا ملبہ ہمارے اوپر ڈالا جا رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔
صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن روزینہ منظور کا کہنا تھا کہ خانیوال میں ہماری نرس کو ہوسٹل سے گرفتار کیا گیا اور اس پر مقدمہ درج کیا گیا،محکمہ کی نااہلی کا خمیازہ ہم نہیں بھگتیں گے سیکرٹری ہیلتھ علی جان سمیت دیگر افسران کمیشن کھاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیکریٹری ہیلتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے، یہ سب کرپٹ ہیں، ہم مریض کو دیکھیں یا کلر کوڈنگ کو دیکھیں ۔
جی ایچ اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کر رہے ہیں، اگر ہماری نرس کو آج ہی رات رہا نہیں کیا گیا تو پھر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین