Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

یونانی کھلاڑی چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں میں شرکت کے لیے پرجوش

Published

on

یونانی ایتھلیٹس چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں کے آغاز کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔

ایتنھز سے چین کی خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یونان نے انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے 34 رکنی دستے کا اعلان کیا ہے۔ یونان کے ایتھلیٹس آرٹسٹک جمناسٹک، تیراکی، واٹر پولو، ایتھلیٹکس اور تیر اندازی میں حصہ لیں گے۔

دستے کی تشکیل کے بعد کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے چین کے مغربی شہر چھنگ ڈو میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہونے والے کھیلوں بارے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

نفسیات کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ 24 سالہ ایونا ساچا چین کا سفر کرنے اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔ ساچا کے لیے چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز وبائی مرض کے بعد زندگی معمول پر آنے کی علامت ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ” وہ اچھی کارکردگی، ٹائمنگ اور ریس دیکھنے کی خواہش مند ہیں”

ایتھنز کی نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی میں ا پلائیڈ میتھمیٹکس کی طالبہ اور تیرانداز لیڈیا نانو چھنگ ڈو کے آمدہ  دورے کو ایک خوشگوار تجربہ قرار دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر اپنی پوری کوشش کریں گی۔ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ یونیورسٹیزکے کھیل منعقد ہو رہے ہیں۔ کھیلوں کے دوران دنیا بھر کے کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملے گا جبکہ یہ تجربہ بطور کھلاڑی ہمارے سفر کے لئے بہت قیمتی ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین