Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

عمان کے 53 ویں قومی دن پر امارات کے قونصل جنرل کی مبارکباد، کیک کاٹا

Published

on

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے عمان کے 53ویں قومی دن پرعمانی قونصل جنرل کے ساتھ ملاقات کرکے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اماراتی قونصل جنرل کراچی ڈاکٹربخیت عتیق الرومیتی نے عمان کے قونصل جنرل انجینئرسامی عبداللہ سالم الخنجاری سےعمان قونصلیٹ میں خصوصی ملاقات کی۔

ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے عمان کے 53 ویں قومی دن پرعمانی قونصل جنرل کو پھول پیش کرتے ہوئےمبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس موقع پر دوطرفہ برادرانہ تعلقات سمیت  پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کیلٸے مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای سمیت تمام عرب ممالک کیلٸے خصوصی اہمیت رکھتا ہے،یہی وجہ ہے کہ مستحکم پاکستان ہی تمام برادر اسلامی ممالک اولین خواہش ہے۔

ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے قونصل جنرل آف عمان انجینئرسامی عبداللہ سالم الخنجاری کے ہمراہ سلطنتِ عمان کے قومی دن پر کیک بھی کاٹا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین