Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

گڈو تھرمل پاور میں خرابی دور کرنے کے لیے 15 دن درکار، متبادل ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ

Published

on

گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے ذرائع کے مطابق نیا بریکر خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں۔

پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئی۔

مذکورہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی 5 گھنٹے سے معطل ہے۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ دھوپ نکلنے تک متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی مشکل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین