Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

1937 میں بننے والی ایک چھوٹی سی دکان ہلدی رام، 51 فیصد شیئرز کے لیے ٹاٹا سے 10 ارب ڈالر کی ڈیمانڈ

Published

on

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹاٹا گروپ کا کنزیومر یونٹ کم از کم 51 فیصد ہندوستان کی مشہور فوڈ کمپنی ہلدیرام کے 51 فیصد شیئرز خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے لیکن وہ 10 بلین ڈالر کی قیمت سے مطمئن نہیں ہے۔

اگر یہ مذاکرات کامیاب رہتے ہیں تو یہ معاہدہ ہندوستانی گروپ پیپسی اور ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل کے ساتھ براہ راست ٹکر کا ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس جو برطانیہ کی چائے کی کمپنی ٹیٹلی کا مالک ہے اور اس کی ہندوستان میں اسٹار بکس کے ساتھ شراکت داری ہے، ہلدی رام کے حصص کی خریداری پر بات چیت کر رہی ہے۔

بات چیت کے بارے میں براہ راست علم رکھنے والے ذرائع نے کہا کہ ٹاٹا 51 فیصد سے زیادہ خریدنا چاہتا ہے لیکن اس نے ہلدیرام کو بتایا ہے کہ ان کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔

ممکنہ ڈیل ٹاٹا کے لیے ایک دلچسپ موقع ہے،ٹاٹا کو ایک چائے کمپنی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ہلدیرام کی مارکیٹ بہت بڑی ہے اور اس کا بازار میں وسیع حصہ ہے۔

ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے ترجمان نے کہا کہ وہ “مارکیٹ کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتے”۔ ہلدیرام کے چیف ایگزیکٹیو کرشن کمار چٹانی اور بین نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

خاندانی طور پر چلائے جانے والے ہلدیرام کی ابتدا 1937 میں قائم ایک چھوٹی سی دکان سے ہوئی اور یہ اسٹورز پر 10 روپے سے کم میں فروخت ہونے والے اپنے کرکرے “بھجیا” ناشتے کے لیے مشہور ہے۔

یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے مطابق، ہندوستان کی 6.2 بلین ڈالر کی سنیک مارکیٹ میں ہلدی رام کا تقریباً 13 فیصد حصہ ہے۔ پیپسی، جو اپنے لیز چپس کے لیے مشہور ہے، اس کا بھی تقریباً 13 فیصد ہے۔

ہلدیرام کے ناشتے سنگاپور اور امریکہ جیسی بیرون ملک منڈیوں میں بھی فروخت ہوتے ہیں۔ کمپنی کے 150 کے قریب ریستوراں ہیں جو مقامی کھانے، مٹھائیاں اور مغربی کھانے فروخت کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین