پاکستان
حمزہ شہباز پنجاب کی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگئے
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز ایک بار پھر پنجاب کی سیاست میں متحرک ہو گئے، حمزہ شہباز نے ایک وقفے کے بعد ملاقاتوں اور دوروں کاسلسلہ شروع کردیا۔
حمزہ شہباز نے گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان سےملاقات کی، حمزہ شہباز آج خودکشی کرنے والے لیگی کارکن عتیق کے گھربھی گئے۔
حمزہ شہباز امیر بالاج ٹیپو کے گھر بھی گئے،حمزہ شہباز نے امیر بالاج کے بھائی امیر معصب ٹیپو اور امیر فتح ٹیپو کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ امیر بالاج ایک پڑھا لکھا نوجوان تھا،امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا بہت دکھ ہے،قانونی تقاضے پورے ہوں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا، آپ کو انصاف ملے گا قانون سب کے لئے برابر ہے،ظالم کبھی خدا کی پکڑ سے نہیں بچ سکتا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز آنےوالے دنوں میں ن لیگ پنجاب کی سیاست میں نمایاں کردار اداکریں گے۔حمزہ شہباز وفاق کےبجائے ،پنجاب میں کام کرنےُسے متعلق قیادت کو اعتماد میں لےچکے ہیں۔
حمزہ شہباز کئی سال سے ن لیگ پنجاب کے معاملات دیکھتے رہے ہیں، حمزہ کا یوسی لیول تک بھی لیگی کارکنان سے مضبوط رابطہ ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور