تازہ ترین
کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں، حارث رؤف
قومی کرکٹر حارث رؤف نے کہا ہے کہ جب آپ میچ ہارتے ہیں تو دکھ تو ہوتا ہے،ہماری ٹیم کافی اعتماد میں ہے، کسی بھی وقت ہم مخالف ٹیم کو شکست دینے کی قابلیت بھی رکھتے ہیں، جب آپ غلطیاں کرتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اگلے مچ میں وہ غلطیاں نہ کریں، اگلے میچز میں کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل کر کم بیک کریں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم کا ماحول بلکل ریلیکس ہے، ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے آپ کو پلان ملتا ہے، لیکن کبھی ہوتا ہے رزلٹ آپ کو نہیں ملتے، مگر آپ اپنے پلان کے ساتھ جڑے رہیں تو آپ کو رزلٹ مل جاتے ہیں، بطور پلیئر کبھی آپ کو رزلٹ نہیں مل رہے ہوتے، مگر آپ کو اپنی صلاحیت پر یقین ہونا چاہیے،صائم ایوب اور اعظم خان نے ماضی میں ہمیں میچ کروائے بھی ہیں، ان کی صلاحیتوں پر ہم شک نہیں کرسکتے، ان کو بیک کریں گے تو ان کی ایک اننگ اچھی لگ گئی تو ان کی اچھی فارم واپس آجاتی ہے، میں کسی کے بارے میں زیادہ سوچتا نہیں ہوں اور سنتا ہوں کہ وہ کیا کہ رہا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ آپ کو خود بہتر پتا ہوتا ہے کہ آپ کہاں اچھے ہیں اور کہاں برے، میں جب ٹیم میں نہیں تھا تو میرے پاس کافی وقت تھا کہ میں خود کو کیسے بہتر کرسکتا ہوں،بطور پروفیشنل آپ دیکھتے ہیں کہ کیسے کس کنڈیشن میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے، جب آپ ہارتے ہیں تو کسی بیٹسمین یا بولر پر نہیں ڈال سکتے، ہم بطور ٹیم ہارتے ہیں، آپ کو خود بہتر پتا ہوتا ہے کہ کہاں آپ کو بہتر کھیلنا ہے، آپ کو خود پر یقین ہونا چاہیے کہ آپ بہتر کرسکتے ہیں، فیملی ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتی ہے، زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں، جب آپ نے ٹیم کیلئے پرفارمینس دی ہوئی ہو تو ٹیم میں سلیکٹ ہونا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
حارث رؤف نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے اگر آپ کو ایسی سیریز ملے اور آپ جیت جائیں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، اگر ہار جائیں تو سیکھنے کو ملتا ہے کہ کہاں خود کو بہتر کرنا ہے، انگلینڈ کے خلاف کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیل کر غلطیاں کم کریں، کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ جیت کر عوام کو خوشیاں دیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی