Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں ہتھوڑا گروپ کی لوٹ مار، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Published

on

کراچی کےعلاقےکھارادرمیں ہتھوڑا مار ڈاکو سکیورٹی گارڈ اور شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے کرسی پر بیٹھے سکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مار کر زخمی کیا اور اسلحہ چھین لیا۔

سکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے کے بعد ملزم قریب کھڑے شہریوں کی جانب بڑھا اور انھیں بھی ہتھوڑے سے ڈرا کر لوٹ لیا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ واردات کے کچھ ہی دیر بعد قریب سے پولیس موبائل بھی گزری۔

واردات کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین