Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ہیڈنگلے ٹیسٹ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سکواڈز میں تین تین تبدیلیاں

Published

on

ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا نے اس ٹیسٹ میں سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

آسٹریلیا کو ایشز ٹیسٹ سیریز میں 2۔0 کی برتری حاصل ہے اور تیسرا ٹیسٹ انگلینڈ کے لیے جیتنا ضروری ہے ورنہ آسٹریلیا کلین سویپ کر جائے گا۔ آف سپنر ناتھن لیون کی کلائی زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کو سکواڈ میں تبدیلی کرنا پڑی ہے، ان کی جگہ توڈ مرفی کو کھلایا گیا ہے۔

آل راؤنڈر یمرون گرین کو ہیمسٹرنگ دباؤ کی وجہ سے ان کی جگہ مچل مارش کو شامل کیا گیا ہے اور فاسٹ بالر جوش ہیزل وڈ کی جگہ پیسر سکاٹ بولینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ جوش ہیزل وڈ کو لگاتار ٹیسٹ کھیلنے کے بعد آرام کے لیے وقفہ دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے سٹار بلے باز سٹیو سمتھ جنہوں نے لارڈز میں سنچری سکور کی، ہیڈنگلے میں 100 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ نے بھی سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں، انگلینڈ نے وکٹ تیکر بالر جیمز اینڈرسن کی جگہ مارک وڈ کو شامل کیا ہے، سیم بالنگ آل راؤنڈر کرس ووکس اور سپنر معین علی کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 688 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں لیکن 40 سالہ اولڈ وئنگ سپیشلسٹ کو اس سیریز میں زیادہ کامیابی نہیں ملی اور 75 رنز کے بدلے تین وکٹ حاصل کر پائے۔

معین نائب کپتان اولی پوپ کی جگہ بلائے گئے ہیں کیونکہ لارڈز ٹیسٹ میں ان کے کندھے کی ہڈی کھسک گئی تھی۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین