پاکستان
خیبر پختو نخوا سے نواز شریف، فضل الرحمان، شیرپاؤ،پرویز خٹک سمیت 12 رجسٹرڈ جماعتوں کے سربراہ الیکشن لڑ رہے ہیں
خیبرپختونخوا سے نواز شریف ، مولانا فضل الرحمن ، آفتاب شیرپاو سمیت 12رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے قائدین براہ راست انتخابات لڑ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں اورانہوں نے باقاعدہ مہم شروع کررکھی ہے، نواز شریف کے علاوہ گیارہ دیگر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی خیبرپختونخوا کے مختلف حلقوں سے قومی اسمبلی کے انتخابات لڑ رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق لوئر دیر سے اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے محسن داوڑ شمالی وزیرستان، راہ حق پارٹی کے ابراہیم قاسمی پشاور اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر امیر حیدر ہوتی مردان سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی آزاد حیثیت سے بونیر سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈی آئی خان اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک عام انتخابات میں ایوان زیریں میں پہنچنے کےلئے میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ غیر معروف جماعتوں عوامی ڈیموکریٹک پارٹی اور عوامی انقلابی لیگ کے قائدین بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی