تازہ ترین
کریمنل جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں خفیہ اداروں کے سربراہان کو بلایا جائے، قومی سلامتی سے جڑے مقدمات کی ان کیمرہ سماعت کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
فرہاد علی شاہ کے بحفاظت گھر پہنچنے تک جبری گمشدہ فرد قرار دیا جاتا ہے،رجسٹرار آفس تمام جبری گمشدگیوں سے متعلق مقدمات کو یکجا کر کے چیف جسٹس کے سامنے پیش کرے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کشمیری شاعر فرہاد علی شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست ہدایات کیساتھ نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فرہاد علی شاہ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے، تفتیشی افسر کے مطابق فرہاد علی شاہ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں،عدالت فرہاد علی شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست ہدایات کیساتھ نمٹانے کا حکم دیتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فرہاد علی شاہ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے، اپنی مکمل کوششوں کے باوجود ریاستی ادارے فرہاد علی شاہ کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں،اسلام آباد سے شروع ہونے والا جبری گمشدگی کا سفر مضحکہ خیز طور پر دھیر کوٹ میں قانونی دائرہ اختیار میں داخل ہوگیا۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق فرہاد علی شاہ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں،حقائق اور ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ فرہاد علی شاہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتی ہے،عدالت فرہاد علی شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست ہدایات کیساتھ نمٹانے کا حکم دیتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ سید فرہاد علی شاہ کے بحفاظت گھر پہنچنے تک جبری گمشدہ فرد قرار دیا جاتا ہے،سید فرہاد علی شاہ کے گھر پہنچنے پر تفتیشی افسر ان کا 164 کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کروائیں،تفتیشی افسر سید فرہاد علی شاہ کے 164 کے بیان کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس تمام جبری گمشدگیوں سے متعلق مقدمات کو یکجا کر کے چیف جسٹس کے سامنے پیش کرے تاکہ چیف جسٹس جبری گمشدگیوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل کریں،کریمنل جسٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور دیگر کو مدعو کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایسے تمام مقدمات جن میں قومی سلامتی کے امور پیش نظر ہوں ان کو ان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،ضروری ہو تو اعلیٰ تحقیقاتی اداروں کے سربراہان سے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد لارجر بینچ سماعت کرے،ایسے مقدمات کی میڈیا پر رپورٹنگ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی