Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت، درخواست گزار غائب، عدالت نے بذریعہ پولیس طلب کر لیا

Published

on

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ہی موجود نہ تھا۔

چیف جسٹس نے ریمرکس دیئے کہ یہ کیسا مذاق ہے؟ پہلے درخواست دائر کرو پھر عدالت ہی نہ آؤ۔

عدالت کی  سپریم کورٹ آفس کو درخواست گزار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیس سےمتعلق  اطلاع کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر درخواست گزار نے درخواست واپس لی تب بھی یہ کیس ہم سنیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین