پاکستان

الیکشن کمیشن میں آج خوشاب، بہاولپور، سکھر، کوٹ ادو کے انتخابی حلقوں پر اعتراضات کی سماعت

Published

on

الیکشن کمیشن میں ابتدائی حلقہ بندیوں پر آج اعتراضات کا تیسرا روز ۔۔۔الیکشن کمیشن میں آج خوشاب، بہاولپور ،سکھر اور کوٹ ادو، کے حلقوں پر اعتراضات سنے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن میں آج ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساؤتھ کراچی۔لوئر دیر۔ہنگو اور اورکزئی کے حلقوں پر اعتراضات کی بھی آج سماعت کی جارہی ہے۔

حلقوں پر اعتراضات کی سماعت کے لیے دو بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ 3نومبر کی سماعت کے لئے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیجوائے جا چکے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کو تمام صوبوں اور اسلام آباد کیلئے  مجموعی طورپر 1324 اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں ،پنجاب میں 672  ، سندھ 228 ،خیبرپختونخوا 293 ،بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے۔

تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version