تازہ ترین
کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے پر سماعت، عوامی نمائندوں نے چیئرمین نیپرا کو کھری کھری سنادیں
کے الیکٹرک کی دو ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی سماعت کے دوران صارفین برہم ہو گئے اور کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے ساتھ ملکر پارٹی بنا ہوا ہے جس پر چئیرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اسکو بھی دیکھنا پڑتا ھے۔ نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔
کے الیکٹرک کی مئی اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پرچیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا۔۔جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ۔درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ جون میں آر ایل این جی کنٹربیوشن بڑھ گیا ہے۔ ہماری آر ایل این جی سی پی پی اے کی رینج سے مہنگی رہی۔
سماعت کے دوران جماعت اسلامی نمائندہ کے الیکٹرک اور نیپرا پر برہم ہوگئے کہا کہ آئی پی پیز پہلے ہی ملک میں مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہیں۔کے الیکٹرک آئی پی پیز سے بھی زیادہ مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کا جنریشن لائسنس کینسل کردے۔جیب بھر بھر کے ٹیرف دینا نیپرا اتھارٹی کا کام نہیں ہے، اگر نیپرا ایسا نہیں کر سکتا تو اتھارٹی کی بجائے نیپرا ایڈوائزری رکھ لے۔نیپرا نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف فیصلہ دیا کے الیکٹرک نے تسلیم نہیں کیا۔حکومت اور نیپرا میں بیٹھے لوگوں نے اتحاد بنا لیا ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کے ساتھ ملکر پارٹی بنا ہوا ہے۔وہ جو 54 ارب روپے صارفین کو واپس ملنا تھے اس کا کیا ہوا۔
اس پر چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ نیپرا میں چیئرمین کی اتھارٹی تمام ممبرز کے ساتھ ملکر ہوتی ہے۔ہمارے تمام فیصلے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے جاتے تھے۔نیپرا چیئرمین اور ممبران ملکر تمام فیصلے کرتے ہیں۔
نمائندہ کورنگی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مئی اور جون میں کراچی میں بہت گرمی پڑی تھی۔مئی جون میں کراچی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کا راج رہا۔بجلی کے بل لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔
چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ حکومت نے بینادی ٹیرف میں 8روپے 28پیسے اضافہ تجویز کیا۔نیپرا اتھارٹی نے بینادی ٹیرف میں کم اضافہ تجویز کیا۔ہم نے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 5روپے 84پیسے تجویز کیا پھر جب کائبر ریٹ گرا تو اس کو 5روپے 72پیسے کیا گیا۔آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اسکو بھی دیکھنا پڑتا ھے۔نیپرا اتھارٹی 260ارب روپے کا صارفین پر ٹیرف کی صورت میں بوجھ کم کیا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ۔نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لیکر فیصلہ جاری کرے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی