Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نےجیل منتقلی اور عدالتی دائرہ اختیار ہائی کورٹ میں  زیر سماعت ہونے پردرخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سماعت کی۔

پراسیکیوٹر نے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھایا۔ عدالت نے بھی کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آپکی طرف سے جیل ٹرائل اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔

کمرہ عدالت میں سائفر کیس پر ان کیمرہ سماعت میں دس منٹ تک کا وقفہ کیا گیا، وقفے کے بعد عدالت نے ہائی کورٹ میں جیل منتقلی اورعدالتی دائرہ اختیار زیر سماعت ہونے کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین