Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں قیامت کی گرمی، 3 شہری ہلاک، دو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل

Published

on

edhi ambulence

لاہور بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے نے ایک خاتون سمیت تین افراد کی جان لے لی،ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کے پی کے سے بتایا جا رہا ہے ۔

گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں میں سے 32 سالہ واجد علی کے پی کے کا رہائشی تھا جو لاہور میں کسی کام کے سلسلہ میں آیا تھا اور داتا دربار پناہ گاہ میں ٹھہرا ہوا تھا۔

لاری اڈہ کے علاقے میں  گرمی کی شدت سے بیہوش ہونے والا 57 سالہ نامعلوم شخص یکی گیٹ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

گارڈن ٹائون کے علاقہ میں ایک خاتون نسیمہ بی بی شدید گرمی کے باعث سڑک پر بیہوشی کی حالت میں گری اور بعدازاں دم توڑ گئی۔

پولیس نے تمام لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے ان کے لوحقین کو اطلاع دینا شروع کر دی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق دو مزید افراد تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین