Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں جمعہ کو گرمی بڑھے گی، درجہ حرارت 37 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، محکمہ موسمیات

Published

on

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھرگرم ومرطوب موسم کی پیش گوئی کردی، جمعے کو پارہ 37 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے،دیہی سندھ کے اضلاع بھی گرم وخشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محمکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اورجمعے کو کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔

اس دوران پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ جمعے کو درجہ حرارت مذید ایک ڈگری اضافے سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کاتناسب 40سے50فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے،محکمہ موسمیات ک مطابق صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے، آج دیہی سندھ کے قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورومیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین