Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد، کشمیر، پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات

Published

on

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔ کشمیربھی میں گرج چمک کےساتھ مزید بارش  کی  توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان،پشاور،کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش  متوقع ہے۔ مردان اور کوہاٹ میں موسلا دھار بارش  اورژالہ باری کاامکان ہے۔

سندھ میں لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن ، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی ،ٹھٹھہ میں بارش کا امکان ہے۔  کراچی ، دادو اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی  ہے۔

محکمہ موسمیات نے مری، گلیات ،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال، سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، لاہور، بھکر، لیہ، ساہیوال میں بارش کی پشگوئی کی ہے۔ بہاولپور، رحیم یار خان،ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔

بلوچستان  کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، زیارت،   کوہلو، سبی ،نصیرآباد،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی، قلات،خضدار، لسبیلہ اور آوران میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 کوہلو، ژوب،سبی، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں بھی موسلا دھار بارش کا  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین