Uncategorized
پاکستان بھر میں آج سے شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کے سلسلے کا آغاز، ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات
پاکستان میں 17اپریل تا22 اپریل وقفے وقفے سے شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا پہلا سلسلہ متوقع ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے مطا بق پہلے سلسلے کے متوقع اثرات کے باعث بلوچستان میں 17 تا 19اپریل جبکہ سندھ میں 18 تا 19 اپریل شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔
25تا 29 اپریل کے دوران دوسرے موسمی سلسلے کے باعث ملک بھر میں بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کے سلسلے کا بھی امکان ہے۔
پہلے سپیل کے دوران پنجاب میں 18 تا19 اپریل، خیبرپختونخوا میں 17 تا 21 اپریل جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 تا 22 اپریل کے دورا ن بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔
25 تا 29 اپریل، دوسرے موسمی سلسلے کے باعث ملک بھر میں بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کے سلسلے کا بھی امکان ہے۔
اس سسٹم کے باعث بلوچستان،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر 25 تا 29 اپریل کے دوران شدید بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔
ممکنہ بارشوں کے باعث خضدار، زیارت، ژوب،شیرانی، مسلم باغ، کوئٹہ، پشین، کیچ،پنجگور، گوادراور تربت کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔
این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔ برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔
عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ بجلی کے کھمبوں، کمزور عمارتوں سے قریب سے گزرتے وقت احتیاط برتیں۔ نشیبی علاقوں کے مکین سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی