Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

روای، ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، شیری رحمان

Published

on

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 سے 48گھنٹے میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق لاہور،سیالکوٹ اور نارووال میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا امکان ہے۔ دریائے چناب،راوی اور ستلج میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکام سیلاب کے خطرےسے دوچار علاقوں کیلئے ہنگامی ٹریفک پلان یقینی بنائیں، سیلاب زدہ انڈرپاسز کیلئے فوری ڈی واٹرنگ آپریشن شامل ہوناچاہئے، ضلعی انتظامیہ دریا کے قریبی علاقوں میں پیشگی تیاری اور ردعمل کو یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرزکو تعاون کو یقینی بنانے کیلئے فعال رابطہ برقرار رکھناچاہئے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اب تک بارشوں کے مختلف واقعات میں 68اموات ہوئیں اور 79مکانات کونقصان پہنچا،شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے وہ ہدایات پر عمل کریں اور احتیاط برتیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین