Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

Published

on

High level flood warning in Chenab river in next 24 hours

پی ڈی ایم اے پنجاب نے اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔مرالہ خانکی قادر آباد اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے اڑھائی لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

ملتان، گجرات، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا،سیالکوٹ گجرات گوجرانولہ منڈی بہاوالدین حافظ آباد سرگودھا جھنگ خانیوال ملتان کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے ڈی سیز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کئے جائیں۔

ڈی جی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے،ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں،حکومت پنجاب آپکا اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین