معاشرہ
عید پر شہر کو صاف رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی سربراہی میں ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عیدالالضحیٰ پر شہر کو زیرو ویسٹ رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران او10ہزارر ورکرز کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید کے ایام میں صفائی سے متعلق شکایات کا ازالہ 30 منٹ میں یقینی بنانے کے لیے لاہور کی 274 یونین کونسلز میں سروس ڈلیوری کیمپس لگائے جائیں گے۔
تمام ٹاؤن مینجرز کو یونین کونسل کی سطح پر مفت ویسٹ بیگز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے ہونے والے اہم اجلاس میں ڈپٹی سی ای او آپریشنز محمد اورنگزیب، ڈی جی ایم بلال اشرف اورتمام ٹاؤن مینجرز نے شرکت کی۔
مزید براں شہر بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے 106 عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزیدکہنا ہے صفائی آپریشن بلا تعطل تینوں شفٹوں میں جاری رکھا جائے گا اورتمام افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں گے۔
صفائی معاملات میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں کی جائے گی۔ عیدالالضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ بڑی عید پر بڑی ذمہ داری نبھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی