Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

ہالی وڈ ہڑتال، اے لسٹ اداکاروں کے ساتھی فنکاروں کے لیے لاکھوں ڈالرز کے عطیات

Published

on

جارج کلونی اور میریل سٹریپ سمیت ہالی وڈ کے درجنوں اے کیٹگری ستاروں ہالی وڈ ہڑتال کے دوران کام نہ ملنے سے متاثر ہونے والے اداکاروں اور دیگر کے لیے ہالی وڈ یونین کی چیرٹی فاؤنڈیشن کو دس لاکھ ڈالرز یا اس سے زیادہ کا عطیہ کیا ہے۔

ہالی وڈ اداکاروں کی تنظیم سکرین ایکٹر گلڈ اور فلم، ٹی وی کے مصنفین نے معاوضوں پر مئی میں ہڑتال شروع کی تھی جس سے پروڈکشن ہاؤسز میں کام رک گیا ہے۔

اداکاروں اور مصنفین کی ’ دہری ہڑتال‘ 1960 کے بعد پہلی بار ہوئی ہے، اس ہڑتال سے ہالی وڈ اور کیلیفورنیا کی معیشت کو لاکھوں ڈالرز روزانہ کا نقصان ہو رہا ہے، اس کے ساتھ ہڑتال کرنے والوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے اور ان کے معاوضوں کی ادائیگی رک گئی ہے۔

ہالی وڈ کی مشہور اے لسٹ شخصیات جارج کلونی، میریل سٹریپ، لیونارڈو ڈی کیپریو، ڈوائن ’ دی راک‘ جانسن، نکول کڈمین، جولیا رابرٹس، اوپرا ونفری اور دیگر نے ہالی وڈ یونین کی چیرٹی فاؤنڈیشن کو ایکٹر سپورٹ فنڈ میں دس دس لاکھ ڈالرز یا اس سے زیادہ کے عطیات دئیے ہیں۔

فاؤنڈیشن کے صدر کورٹنی بی وینس نے بیان میں کہا، "تفریحی صنعت بحران کا شکار ہے اور SAG-AFTRA فاؤنڈیشن اس وقت ہنگامی امداد کے لیے ہماری معمول کی درخواستوں کی تعداد سے 30 گنا زیادہ پر کارروائی کر رہی ہے۔”

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین