Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ڈالرز کی صورت میں کالا دھن رکھنے والوں کے گھروں پر چھاپے پڑیں گے، ایکسچینج کمپنیوں سے ڈیٹا لے لیا گیا

Published

on

ڈالرز کی برآمدگی کے لیے ایف آئی اے حکام اورحساس ادارے گھروں پرچھاپے ماریں گے،ایکسچینج کمپنیزسے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈالرذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں ڈالرزکی برآمدگی کیلئے ایف آئی اے اورحساس ادارے گھروں پرچھاپے ماریں گے۔

ایکسچینج کمپنیزسے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی ںشان دہی کرلی گئی،ذرائع کے مطابق اداروں کے پاس مستند اطلاعات ہیں کہ کریک ڈاؤں کے بعد ڈالرمافیا نےگھروں میں ڈالرذخیرہ کررکھے ہیں۔

ایف آئی اے سمیت دیگرحساس اداروں کے پاس غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی موجود ہے،جس کے ذریعے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مارکارروائیاں کی جائینگی،

ذرائع کا مذید کہناہے کہ گھروں میں ڈالرزچھپانے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی،ڈالرمافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 31 روپے سستا ہوچکا ہے،یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پربند ہوا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین