Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ممتا بینر جی کو چوٹ کیسے لگی؟ کسی نے پیچھے سے دھکا دیا؟ قیاس آرائیوں کا طوفان

Published

on

بھارتی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے جمعہ کے روز ان دعووں کو مسترد کیا ہے کہ پارٹی سربراہ ممتا بینرجی کو چوٹ کی وجہ ان کو پیچھے سے دھکا دیے جانے کی وجہ سے لگی،۔ ممتا بینرجی جمعرات کو کولکتہ میں اپنی کالی گھاٹ رہائش گاہ پر گرنے سے زخمی ہوئی تھیں۔

ایک پریس کانفرنس میں، ٹی ایم سی لیڈر اور ریاستی وزیر ششی پنجا نے کہا، ’’انہیں (ممتا بنرجی) تھوڑا چکر آیا اور پھر وہ گر گئیں، انہیں کسی نے پیچھے سے دھکا نہیں دیا… گرنے کے بعد وہ زخمی ہو گئی، ڈاکٹر دیکھ رہے ہیں۔ ہر چیز کی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی، چیک اپ جاری ہیں…ہر کوئی ممتا بنرجی کی بھلائی چاہتا ہے، تاہم اس کا غلط مطلب لینا ناانصافی ہے‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سربراہ کی صحت "مستحکم” ہے اور ان کے تمام پیرامیٹرز نارمل ہیں۔

69 سالہ بنرجی کو جمعرات کی شام کولکتہ میں اپنی کالی گھاٹ رہائش گاہ پر گرنے کے بعد پیشانی اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔

ان کے ماتھے پر تین ٹانکے لگائے گئے اور ایک ناک پر اور انہیں سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں طبی جانچ کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

ڈاکٹرز کی وضاحت

یہ بتانے کے ایک دن بعد کہ بینرجی "پیچھے سے دھکا لگنے کی وجہ سے گریں”، ریاست کے زیر انتظام ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ڈائریکٹر منیموئے بندیوپادھیائے نے جمعہ کو بھی واضح کیا کہ ان کا مطلب صرف یہ تھا کہ وزیر اعلیٰ کو شاید "دھکے کا احساس” ہوا ہوگا۔

بندیوپادھیائے نے کہا، "یہ پیچھے سے دھکیلنے کا احساس ہے جس کی وجہ سے (سی ایم بنرجی) گری ہیں۔ ہمارا کام علاج کرنا ہے اور ہم نے وہ کیا ہے۔ کل شام میں نے جو کہا تھا اس کی غلط تشریح کی گئی تھی،”۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر نے جمعرات کی شام کہا کہ بنرجی "پیچھے سے کچھ دھکیلنے کی وجہ سے اپنے گھر میں گر گئی تھیں”۔

اس بیان نے بنرجی کے متعلق بڑے پیمانے پر ابہام اور قیاس آرائیاں پیدا کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین