پاکستان
علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب کے کس شہر میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ عدالت میں پیش
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین خان گنڈا پور کے خلاف مقدمات کی تفصیل پیش کردی گئی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں 18 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کے متعلق رپورٹ آنے پر درخواست نمٹا دی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے پولیس اور انٹی کرپشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گلبرگ لاہور میں 10مئی 2023۔ کو مقدمہ درج ہوا،تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ میں انسداد دہشتگری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سرور روڈ لاہور میں انسداد دہشتگری ، قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا،روالپنڈی ریجن میں 12 مقدمات ، فیصل آباد ڈویژن میں 4 مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انٹی کرپشن میں علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔
درخواست گزار نے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی