پاکستان

علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب کے کس شہر میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ عدالت میں پیش

Published

on

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین خان گنڈا پور کے خلاف مقدمات کی تفصیل پیش کردی گئی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں 18 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کے متعلق رپورٹ آنے پر درخواست نمٹا دی۔

 جسٹس شہرام سرور چوہدری  نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے پولیس اور انٹی کرپشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گلبرگ لاہور میں 10مئی 2023۔ کو مقدمہ درج ہوا،تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ میں انسداد دہشتگری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سرور روڈ لاہور میں انسداد دہشتگری ، قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا،روالپنڈی ریجن میں  12  مقدمات ، فیصل آباد ڈویژن  میں 4 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹی کرپشن میں علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

درخواست گزار نے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version