Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

چین میں 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے موبائل فون کے اوقات مقرر، عمل کیسے ہوگا؟

Published

on

چین کے سائبر اسپیس ریگولیٹر نے بدھ کے روز کہا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو اپنے اسمارٹ فونز پر دن میں زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک محدود رکھنا چاہیے، جس سے ٹیک کمپنیوں میں حصص گر رہے ہیں۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے کہا کہ سمارٹ ڈیوائسز بنانے والی کمپنیاں ایسے  مائنر موڈ پروگرام متعارف کرائیں جو 18 سال سے کم عمر کے صارفین کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے موبائل ڈیوائسز پر انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیں۔

سی اے سی نے کہا کہ سمارٹ ڈیوائسز کمپنیوں کو مجوزہ اصلاحات کے تحت وقت کی حدیں بھی مقرر کرنی ہوں گی۔

16 سے 18 سال کی عمر کے صارفین کو دن میں دو گھنٹے کی اجازت ہوگی، آٹھ سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو ایک گھنٹہ جبکہ آٹھ سال سے کم عمر کے بچوں کو صرف آٹھ منٹ کی اجازت ہوگی۔

سی اے سی کی گائیڈ لائنز شائع ہونے کے بعد ہانگ کانگ میں چین کی ٹیک فرموں کے حصص گر گئے۔

شنگھائی شین لون لا فرم کے وکیل زیا ہیلونگ نے کہا کہ یہ قوانین انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے درد سر ہوں گے۔ ان نئے ریگولیٹری تقاضوں کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کے لیے بہت زیادہ کوششیں اور اضافی اخراجات کی ضرورت ہے اور عدم تعمیل کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوگا۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ بہت سی انٹرنیٹ کمپنیاں نابالغوں کو اپنی خدمات استعمال کرنے سے براہ راست منع کرنے پر غور کر سکتی ہیں۔

حالیہ برسوں میں نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی لت پڑنے کے  حوالے سے چین کے حکام کے تحفظات حالیہ برسوں میں بڑھے ہیں۔

2021 میں، حکومت نے 18 سال سے کم عمر کے ویڈیو گیم پلیئرز کے لیے ’ کرفیو‘ نافذ کیا اس سے Tencent جیسی گیمنگ کی بڑی کمپنیوں کو بہت بڑا دھچکا لگا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز جیسے Bilibili، Kuaishou اور ByteDance نے 2019 سے “نوعمر موڈز” کی پیشکش کی ہے جو صارفین کی مواد تک رسائی اور استعمال کی مدت کو محدود کرتے ہیں۔

ByteDance کی TikTok جیسی ایپ Douyin نوجوانوں کو اسے 40 منٹ سے زیادہ استعمال کرنے سے روکتی ہے۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 12:56 شام

    mexican pharmacy: mexican rx online – mexican online pharmacies prescription drugs

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 11:09 شام

    pharmacies in mexico that ship to usa
    https://cmqpharma.online/# mexican pharmaceuticals online
    mexican online pharmacies prescription drugs

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین