Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہمایوں اختر خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

Published

on

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی قیادت کے ہمایوں اختر سے معاملات طے پا گئے جس کے بعد سابق وفاقی وزیر نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمایوں اختر آج پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شامل ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

گزشتہ روز جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری نے ہمایوں اختر سے ملاقات کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے کہ ہمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں، ماضی میں وہ ن لیگ اور ق لیگ کا بھی حصہ تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین