پاکستان
پاک امریکا تعلقات کے لیے پرامید ہوں، سفیر پاکستان مسعود خان
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات سے پرامید ہوں۔ وہ ڈیلاس میں اپنا کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، ڈیلاس:پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے اپنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں مقیم پاکستانیو ں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں کاروبار کے مواقع بالخصوص آئی ٹی، ہیلتھ، ٹیکنالوجی، زراعت میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور امریکی دوستوں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب مائل کریں۔
مسعود خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستان نژاد شہریوں کی آئی ٹی، میڈیکل، تجارت میں کامیابیوں پر قوم کو فخر ہے۔