Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عدلیہ سے پوچھتی ہوں 9 مئی کے ملزموں کو سزا کیوں نہیں ہوتی؟ مریم نواز

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جناح ہاؤس گیلری کا دورہ کیا،جناح ہاؤس میں شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جناح ہاؤس میں شہدا کے ورثا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے،دہشت گردوں کے سینے میں دل نہیں ہوتا،قائداعظم کی یاد گار پر حملے کیلئے کتنا ظالم دل چاہیے ہوگا،قائداعظم کی یادگار پر حملہ کرکے  راکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،پچھلے سال 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا،قائداعظم کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، سمجھتی ہوں دہشتگرد جماعت تھی جس نے منصوبہ بندی سے حملہ کیا،سیاہ حرکت کرنے والی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والوں کو میں چھوڑنے والی کون ہوتی ہوں،آپ کہتے تھے آپ شامل نہیں، آپ کے رشتہ داروں کو باہر دیکھا گیا،تین چار ماہ پلاننگ کی گئی، دہشت گردوں سے تربیت دلوائی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ دہشت گرد بھی وہ نہیں کرسکے جو انہوں نے پچھلے سال کیا،شہدا کی فیملیوں سے مل کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے،شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ عدلیہ سے پوچھتی ہوں حملہ کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملتی،حملہ کرنے والوں کو ضمانت کیوں مل جاتی ہے؟

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین