Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کسی ریٹائرڈ جنرل کو مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا، 18 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات چیت کے لیے تیار ہوں، عمران خان

Published

on

Always ready to talk to the government, Mehmood Achakzai is working as a negotiator: Imran Khan

عمران خان نے فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ تین نام ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے تجویز کیے ہیں اور کسی بھی ریٹائرڈ جرنیل کو بات چیت کا ٹاسک نہیں دیا جبکہ 18 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ بات چیت کے لیے تیارہوں سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات کریں گے، ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے جیسے زرداری اور نوازشریف گئے، ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا یہ نیا کیس لے کر آ رہے ہیں، توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے آئیں، زرداری کا فیک اکاؤنٹ اورنوازشریف کا ایون فیلڈ کے اربوں کے ریفرنس معاف کر دے گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ججز سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے کیسز کے فیصلے کریں، سائفر کیس کی سماعت آگے سے اگے چلی جا رہی ہے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کریں، عدت کیس میں بھی ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین